ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : سرکاری اسکولوں سے چرائی گئی بیٹریوں کے ساتھ ملزمین گرفتار 

بیلتنگڈی : سرکاری اسکولوں سے چرائی گئی بیٹریوں کے ساتھ ملزمین گرفتار 

Wed, 03 May 2023 11:37:22    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 3 / مئی (ایس او نیوز) کوکاڈا گاوں کے سرکاری اسکول سے بیٹریوں کی چوری کے معاملے کی تحقیق کے دوران پولیس نے مختلف سرکاری اسکولوں سے چرائی گئیں  بیٹریوں سمیت دیگر ساز و سامان ضبط  کرلیا ہے جس کی مالیت کا اندازہ تقریباً 3 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ اس ضمن میں چار ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت رکشیت ڈی (24 سال)، تھیرتھیش (29 سال)، یجنیش (30 سال) اور روہیت (23 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
دھر مستھلا پولیس اسٹیشن میں انچارج ہیڈ ماسٹر کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے مطابق کوکاڈا سرکاری اسکول میں  یونہی بیکار پڑی ہوئی 3.2  لاکھ روپے مالیت کی 8 بیٹریاں چوری ہوگئی تھیں ۔ سب انسپکٹر انیل کمار اور رینوکا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی اور مسروقہ مال سمیت ملزمین کو گرفتار کرنے میں انہیں کامیابی ملی ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کے حدود چار سرکاری اسکولوں سے ، سبرامینا پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو اسکولوں سے، بنٹوال، دھرمستھلا اور پتور کے ایک ایک سرکاری اسکول سے بیٹریاں چوری کی تھیں ۔ پولیس نے ملزمین نے تمام بیٹریاں بازیافت کرلیں اس کے علاوہ جرم انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی کار بھی ضبط کی گئی ہے ۔


Share: